سری لنکا کا دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر خوشی کااظہار

پیر 13 جنوری 2014 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں ، تیسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے بھرپور محنت کرینگے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ میں اب بھی سینئرز کی مدد سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ کی طرح اس میچ میں بھی ہم نے فائٹ کی۔مہیلا جے وردھنے نے سینئر کی حیثیت سے کردار ادا کیا ۔پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے کے بعد یہ جیت یادگار ہے اس میں سب نے کردار ادا کیا۔ہم نو ماہ بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے اس کے باوجود ہماری کارکردگی بہت اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن کے علاوہ یہ معمول کی دبئی وکٹ تھی۔

متعلقہ عنوان :