پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا سری لنکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار

پیر 13 جنوری 2014 12:48

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا سے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وکٹوں پر اپنی قوت کو دیکھتے ہوئے سپورٹ نہیں مل رہی ہے ،ہمیں کریز پر زیادہ سیشن گذارنے ہوں گے اور وکٹ پر رکنے کیلئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، تیسرے میچ جیتنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترینگے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ پہلی اننگز میں وکٹ پر سیم ضرور تھا تاہم ہمیں بیٹنگ میں ڈسپلن بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

غیرذمہ دارانہ اسٹروکس کھیل کر ٹیم کو مشکلات میں ڈالا گیا۔ پہلے دن پہلا سیشن اچھا کھیلنے کے باوجود ہم نے دوسرے سیشن میں خراب بیٹنگ کی۔ سرفراز احمد اور بلاول بھٹی نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔مصباح الحق نے کہا کہ اس سیریز کے لئے وکٹیں پاکستان کرکٹ بورڈ تیار نہیں کررہا ہے۔جہاں تک وکٹوں کا تعلق ہے مقامی گراؤنڈ اسٹاف نے بنائی ہیں۔ میں وکٹوں سے مطمئن نہیں ہوں اور ہم نے اس قسم کی فلیٹ وکٹیں بنانے کی ہدایات نہیں دی تھی