سری لنکا سے شکست ، مصباح اور یونس خان کے سوا کسی نے ذمہ داری کا احساس نہیں کیا ، ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

سری لنکا سے شکست ، مصباح اور یونس خان کے سوا کسی نے ذمہ داری کا احساس نہیں کیا ، برطانوی میڈیا

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ ایک بار پھر بیٹسمین ہی بنے ،پہلی اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد دوسری اننگز میں بھی یونس خان اور مصباح الحق کے سوا کسی نے ذمہ داری کا احساس نہیں کیایہی وہ دو بیٹسمین ہیں جنہوں نے ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی سنچری بنائی تھی تاہم ساتھی بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری نے کیے کرائے پر پانی پھیردیا تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصباح الحق نے گزشتہ سال جو شاندار کارکردگی دکھائی تھی وہ رواں سال بھی جاری رکھنے کے عزائم ظاہر کرچکے ہیں درحقیقت ہاری ہوئی ٹیم میں وہی ایسے بیٹسمین ہیں جو مستقل مزاجی سے رنز کیے جارہے ہیں ،اکیلا چنا ہی بھاڑ جھونکے جارہا ہے یونس خان بلاشبہ اسوقت بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی ہیں۔شکست کی ایک اور اہم وجہ ٹیم سلیکشن بھی ہے۔

ون ڈے کی پرفارمنس پر ٹیسٹ میچ کھلانے کے رجحان نے ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔صرف ایک ون ڈے سیریز کی کارکردگی پر محمد حفیظ اور احمد شہزاد کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ابوظہبی ٹیسٹ میں بیٹنگ کیلئے سازگار بے جان وکٹ پر دونوں نے نصف سنچریاں بناکر خوشیاں منائی تھیں تاہم دبئی کی تیز وکٹ پر سوئنگ بولنگ پر یہ دونوں ایکسپوز ہوگئے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محمد حفیظ کی پورے سال کی ٹیسٹ کارکردگی کہاں چھپادی گئی جس میں صرف ایک سو تین رنز شامل ہیں۔کیا اس مایوس کن کارکردگی پر وہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے اہل تھے؟۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/01/2014 - 12:48:51 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان