امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تحریک طالبان سوات کیخلاف درج

پیر 13 جنوری 2014 12:05

امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تحریک طالبان سوات کیخلاف درج

مارتونگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر شانگلہ میں حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے خلاف درج کر لیا گیا،حملے میں ملوث ملزموں کا تعلق بلگرام کے علاقے سے ہے۔ امیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ کے ایس ایچ او سرزمین خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے زین العابدین ، حمید اور عمرخان کو نامزد کیا گیا ہے جن کا تعلق بلگرام سے ہے۔

ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔امیر مقام کے قافلے پر گزشتہ روز حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ اپنے ساتھیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ایک جرگے میں شرکت کے بعد مارتونگ سے واپس آ رہے تھے۔حملے میں امیر مقام محفوظ رہے تاہم سیکورٹی پر مامور چھ پولیس اہلکاروں سمیت ان کے دو ذاتی محافظ جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :