چین ، کبھی نہ ڈوبنے والے ٹائی ٹینک کی تیاری کا آغاز اسی ماہ ہوگا

پیر 13 جنوری 2014 11:48

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) چین میں کبھی نہ ڈوبنے والے ٹائی ٹینک کی تیاری کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سو سال قبل ڈوبنے والے عظیم الشان بحری جہاز ٹائی ٹینک کی نقل ساڑھے 16 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کی جائے گی۔ اصلی ٹائی ٹینک کے برعکس یہ ٹائی ٹینک کبھی نہیں ڈوبے گا کیونکہ اسے سمندر میں نہیں اترنا بلکہ وسطی چین کے ایک تاریخی تھیم پارک کی زینت بننا ہے۔ ٹائی ٹینک کی خاص بات یہ ہے کہ سیاح اس میں بیٹھ کر ٹائی ٹینک کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کا عملی مشاہدہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :