سپریم کورٹ نے پنجاب،سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں توسیع کی اجازت دے دی
پیر 13 جنوری 2014 11:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو منسوخ کرنے کی اجازت دے دی،دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نیا شیڈول بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔عدالت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیاں بحال ہو بھی جائیں تب بھی سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا موجودہ شیڈول منسوخ کرنے کے سواء کوئی آپشن نہیں۔
دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تین روز کی توسیع کے بعد انتخابی عمل ناممکن ہو چکا ہے۔الیکشن کمیشن صرف عدالتی حکمنامے کا انتظار کر رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں اٹھارہ جنوری کو انتخابات کرانے کیلئے چند گھنٹوں میں تین کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے ہونگے جبکہ پنجاب میں 30 جنوری کو انتخابات کرانے کیلئے بارہ روز میں تیس کروڑ بیلٹ پیپرز پرنٹ کرنا ہونگے جس پر سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں میں توسیع کی اجازت دے دی،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے شیڈول کے متعلق ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.