شہیداعتزاز حسین ہمارے قو می ہیرو ہیں ،ان کی یہ لا زوال قربانی رائیگاں نہیں جا ئے گی،گورنرخیبرپختونخوا

اتوار 12 جنوری 2014 20:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے گورنرانجینئرشوکت اللہ شوکت اللہ کی جانب سے اورکزئی ایجنسی کے پو لیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم اتوارکے ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم خیل گئے جہاں انہوں نے نو عمر شہید طالبعلم اعتزاز حسین کے قبر پر گورنر کے جانب سے پھو لوں کی چادر چڑھائی۔ بعد ازاں انہوں نے شہید کے والدین کو گورنر کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچاتے ہو ئے کہا شہیداعتزاز حسین ہمارے قو می ہیرو ہیں اور ان کی یہ لا زوال قربانی رائیگاں نہیں جا ئے گی اور ہمیشہ فخر سے یاد رکھی جا ئے گی۔

گورنر کا تعزیتی پیغام پہنچاتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ شہید کے والدین بھی مساوی طور خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہیں قدرت نے اسقدر قابل فخر بچے سے نوازا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ پوری قوم ان کے ساتھ ہیں ۔ گورنر کی جانب سے شہید کے والدین کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کرتے ہو ئے انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے حو صلے کی دعا کی۔

دریں اثنا گورنر انجنیئر شوکت اللہ نے پشاور میں ایک ممتاز سیاسی شخصیت میاں مشتاق اور ان کے ڈرائیور کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ گورنر نے کہا ہے کہ ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے اور اس یقین کا اظہار کیا کہ قانون نافظ کرنے والے ادارے ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلانے میں کامیاب ہوں گے۔ گورنر نے مقتول کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حو صلے سے برداشت کرنے کی تو فیق کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :