راولپنڈی کے اے ایف آئی سی میں زیر علاج پرویز مشرف کے ٹیسٹ دوبارہ لیے گئے ،ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار چہل قدمی بھی کی ،ہر چھ گھنٹے بعد ای سی جی کر نے کا فیصلہ

اتوار 12 جنوری 2014 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) راولپنڈی کے اے ایف آئی سی میں زیر علاج پرویز مشرف کے ٹیسٹ دوبارہ لیے گئے ہیں ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار چہل قدمی بھی کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج پرویز مشرف کی ای سی جی کی گئی ڈاکٹروں نے ہر چھ گھنٹے بعد ان کی ای سی جی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے۔ڈاکٹروں کی زیر نگرانی انہیں چہل قدمی بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :