چترال میں اسکاؤٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ،بم ناکارہ بنانے کا بھی مظاہرہ ، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا ، ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل نعیم

اتوار 12 جنوری 2014 20:36

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)چترال اسکاؤٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران دستی بموں کو ناکارہ بنانے کا مظاہرہ کیاگیا تو علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھی۔چترال اسکاؤٹس پاسنگ آؤٹ پریڈ دروش چھاؤنی کے مقام پرمنعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس کرنل نعیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال اسکاؤٹس کی درخشندہ تاریخ اور اعلیٰ روایات برقرار رکھنے کیلئے ٹریننگ مکمل کرنے والے جوان اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چترال اسکاؤٹس کے جوان اپنی شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر پاک آرمی ، چترال اسکاؤٹس اور پولیس کے دستوں نے بموں کو ناکارہ بنانے کا مظاہرہ بھی کیا جسے تقریب کے شرکا نے بے حد سراہا۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام نے بھی شرکت کی۔