سُنی تحریک کا 12ربیع الاوّل کو ملک گیر ”یوم امن“کے طورپر منانے کااعلان،سُنی تحریک ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:38:57 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:36:23 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:36:23 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:35:27 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:35:27 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:33:28 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:33:28 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:30:16 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:30:16 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:22:24 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:22:24
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سُنی تحریک کا 12ربیع الاوّل کو ملک گیر ”یوم امن“کے طورپر منانے کااعلان،سُنی تحریک کے زیراہتمام اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت میں عید میلادالنبی کے ایک ہزارمرکزی جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل ،میلاد النّبی کے جلسے جلوسوں میں ممتاز قادری کی رہائی کیلئے قراردادیں منظور کی جائینگی اور چوہدری اسلم شہیدسمیت تمام قومی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائیگا، میلادکے جلوسوں میں شریک عشاقان رسول کو ڈبل سواری پر پابندی کے قانون سے مستثنیٰ قراردیاجائے :سربراہ سُنی تحریک ثروت اعجازقادری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ12ربیع الاوّل کو ملک گیر ”یوم امن“کے طورپر منائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت میں عید میلادالنبی کے ایک ہزارمرکزی جلوس نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام ملک بھر میں میلاد مصطفی کانفرنسز ، محافل نعت،مشعل بردار جلوس، سیرت النّبیﷺکے موضوع پر سیمینار، مذاکرے اور تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے اور گھروں پر چراغاں اور بازاروں کو سجایاجائے گاجبکہ تمام تحریکی دفاترمیں تقاریب پرچم کشائی منعقدکی جائیں گی۔

پاکستان سُنی تحریک کے بیس ہزارسے زائد رضاکارمیلادکے جلسے اورجلوسوں کی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ پاکستان سُنی تحریک کے شعبہٴ خدمت اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن (ٹرسٹ)کے ریراہتمام میلادجلوسوں کے راستوں پر استقبالیہ سٹیج اورچائے کے سٹال لگائے جائیں گے اورنعت خوان پارٹیوں میں انعامات اورتحائف تقسیم کیے جائیں گے ۔اس سلسلے میں مرکزاہلسنت کراچی میں مرکزی کنٹرول روم جبکہ اسلام آباد سمیت ملک کے تما م ڈویژن اوراضلاع میں میلاد سیل قائم کردیے گئے ہیں۔

ملک بھرسے لاکھوں عاشقان رسول عیدمیلاد النبی کواپنی تاریخی شرکت سے منائیں گے۔حکومت میلاد کے جلسے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔ثروت اعجازقادری

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

12/01/2014 - 20:33:28 :وقت اشاعت