بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں،سعودیہ عرب، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ سے بھیجی گئی ترسیلات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،مرکزی بینک

اتوار 12 جنوری 2014 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سات ارب 80 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی ایسی عرصے سے نو فیصد زائد ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کی جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال کی جولائی تا دسمبر سات ارب 80کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو گزشتہ سال کی ایسی عرصے سے نو فیصد زائد ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2013 میں ایک ارباڑ23کروڑ47لاکھ دس ہزار ڈالر پاکستان ارسال کئے ۔ مرکزی بینک کے مطا بق سعودیہ عرب، یو اے ای، امریکہ اور برطانیہ سے بھیجی گئی ترسیلات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔