لورالائی، نامعلوم افرادنے132کیوی ٹاورکو دھماکہ خیزموادسے اڑا دیا ، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

اتوار 12 جنوری 2014 15:51

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) لورالائی میں نامعلوم دہشت گردوں نے بجلی کے 132کے وی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رکھنی کے قریب بجلی کا ٹاور تباہ ہونے سے بارکھان کی دس یونین کونسلوں اور کوہلو کی آٹھ یونین کونسلوں کے سینکڑوں دیہات کی بجلی معطل ہو گئی۔ جس کے باعث عوام کو پانی کے حصول جبکہ زمینداروں کو ٹیوب ویلوں کے ذریعے فصلیں سیراب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیویز نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :