بھارت نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا،ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بنگلور کی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے
اتوار 12 جنوری 2014 15:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بھارت نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ترجمان تحریک منہاج القرآن قاضی فیض کے مطابق ڈاختر طاہرالقادری کو بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے دوران مختلف مذہبی اجتماعات اور کانفرنسز سے خطاب کرنا تھا۔
(جاری ہے)
بنگلور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت ڈاکٹر طاہرالقادری کی سب سے اہم مصروفیت تھی تاہم بھارتی سفارت خانے نے اپنے ملک میں جاری انتخابی سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ویزہ دینے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بنگلور کی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی شہریت کے بھی حامل ہیں اور وہ کینیڈا کے سفری دستاویزات کے ذریعے مختلف ممالک کے دورے کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.