ترکی نے شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کو شک کی بنیاد پر اتار لیا ، تلاشی کے بعد اجازت مل گئی
اتوار 12 جنوری 2014 15:48
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) ترکی نے شام جانے والے پاکستانی مال بردار طیارے کو شک کی بنیاد پر اتار لیا تاہم تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ اڑان بھرنے کی اجازت مل گئی۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کی ایک نجی کمپنی کی ملکیت مال بردار طیارہ کرغزستان کے شہر بشکیک سے شام میں خانہ جنگی کے باعث پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے افراد کے لئے امدادی سامان لے جارہا تھا، طیارہ ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ترک حکام نے طیارے کو انقرہ ایئرپورٹ پر اتار لیا تاہم تلاشی کے بعد طیارے کو دوبارہ شام کے لئے اڑان بھرنے کی اجازت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ ترکی شام کا پڑوسی ملک ہے تاہم وہاں جاری خانہ جنگی کے باعث ترک شام جانے والی فضائی آمدو رفت کا مسلسل جائزیہ لیتا رہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.