وہاڑی ، بورے والا میں سوزوکی اور وین میں تصادم ، چار افراد جاں بحق ، بارہ ز خمی ،زخمیوں میں چار کی حالت نازک ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی

اتوار 12 جنوری 2014 15:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں سوزوکی اور وین میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق حادثہ بورے والا کے قریب لاہور روڈ پر ہوا عارف والا جانے والی سوزوکی مخالف سمت سے آنے والی وین سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وین ڈرائیور موٹرسائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کررہا تھا۔حادثے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویش ناک ہے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :