سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے ،امریکہ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

مزید بین الاقوامی خبریں

وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:42:09 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:33:28 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:32:50 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:32:50 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 20:32:50 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 15:46:05 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 15:45:20 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 15:45:20 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 15:45:20 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 15:44:17 وقت اشاعت: 12/01/2014 - 15:44:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے ،امریکہ کا شہریوں کو انتباہ ، امریکی شہریوں کیلئے بطورخاص کوئی دھمکی امریکی محکمہ ِ خارجہ کے علم میں نہیں ،پھر بھی عوام محتاط رہیں ، بیان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء)امریکی محکمہ ِخارجہ نے اپنے شہریوں کو سفری تنبیہ جاری کی ہے کہ سوچی میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں دہشت گردی کی کارروائی ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ِ خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی شہریوں کیلئے بطورخاص کوئی دھمکی امریکی محکمہ ِ خارجہ کے علم میں نہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے شہریوں کیلئے سفری تنبیہ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو کہا گیا کہ وہ 7 فروری سے 14 مارچ تک ہونے والے اولمپک گیمز میں اپنی سیکورٹی کا خیال رکھیں۔

محکمہ ِخارجہ نے کہاکہ اس موقع پر جرائم کا امکان موجود ہے جبکہ دوسری جانب امریکی شہریوں کو طبی سہولیات اور ہوٹل کی کمیابی کو بھی مد ِنظر رکھنا چاہیے محکمہ ِ خارجہ نے گذشتہ تین ماہ کے دوران روس میں سوچی سے 600 میل دور وولگوگراد کے شہر میں ہونے والے تین خود کش حملوں کا بھی ذکر کیا جس میں عوام کو نشانہ بنایا گیا۔

12/01/2014 - 15:46:05 :وقت اشاعت