دسمبر2013 میں افغانستان کے جنوب میں امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان باغیوں نے گرا کر تباہ کیا تھا ، نیٹو کی تصدیق ،واقعہ سے متعلق تفتیش ابھی جاری ہے مکمل تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی ، نیٹو کا بیان

اتوار 12 جنوری 2014 15:43

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) نیٹو حکام نے تصدیق کی ہے کہ دسمبر2013 میں افغانستان کے جنوب میں امریکی ہیلی کاپٹر کو طالبان باغیوں نے گرا کر تباہ کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹو کی انٹرنیشنل سیکیورٹی فورسز ایساف نے ایک ای میل میں کہاکہ17 دسمبر کو فوجیوں کے اہل خانہ کو ہلاک کرنے کی کارروائی طالبان کی جانب سے کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے متعلق تفتیش ابھی جاری ہے مکمل تفتیش کے بعد مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

امریکی دفاع حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں اس بات کو بھی دیکھا جارہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو اس وقت دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا جب یہ نچلی پرواز کررہا تھا۔واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد امریکی حکام نے ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 دسمبر کو افغان صوبے زابل میں ایک امریکی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے-