اسنو بورڈ ورلڈ چیمپن شپ میں امریکہ کے ٹریور جیکب نے میدان مارلیا،خواتین کے ایونٹ میں کینیڈا کی ڈومینک مالٹیس کامیاب رہیں

اتوار 12 جنوری 2014 15:41

برسلز((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) اسنو بورڈ ورلڈ چیمپن شپ میں امریکہ کے ٹریور جیکب نے میدان مارلیا۔جنوب مغربی یورپ کی چھوٹی سی ریاست اینڈورا میں اسنو بورڈ ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکا کے ٹریور جیکب نے اسنو بورڈ پر برف سے ڈھکے اونچے نیچے ٹریک پر پھسلتے ہوئے ناروے اور اٹلی کے حریفوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ خواتین کے ایونٹ میں کینیڈا کی ڈومینک مالٹیس کامیاب رہیں۔

متعلقہ عنوان :