ڈیوس کپ ٹائی کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا، پاکستان اور ویتنام کی ٹیموں کے درمیان ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں کھیلی جائے گی
اتوار 12 جنوری 2014 15:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیر اہتمام آئندہ برس ویتنام کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جنوری کے آخری ہفتے میں شروع ہو گا۔ پاکستان اور ویتنام کی ٹیموں کے درمیان ٹائی 14 سے 16 فروری تک ویتنام میں کھیلی جائے گی۔
(جاری ہے)
پی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹیم کا چناؤ ڈیوس کپ سلیکشن کمیٹی ٹرائل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ۔
سینیٹر سید دلاور عباس سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تھے جبکہ دیگر اراکین میں نادر ممتاز، محمد عارف قریشی، مصحف ضیاء اور خلیل چغتائی شامل تھے۔ اعلان کردہ ٹیم میں اعصام الحق قریشی، عقیل خان، یاسر خان اور محمد عابد شامل ہیں۔ عثمان اعجاز اور احمد چوہدری سٹینڈ بائی ہوں گے۔ محمد خالد کو ٹیم کا نان پلیئنگ کیپٹن مقرر کیا گیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.