2014 کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (کل) سے شروع ہوگا ، مینز سنگلز میں نوویک جوکووچ ، ویمنز سنگلز میں وکٹوریہ آزارینکا اعزاز کا دفاع کرینگی

اتوار 12 جنوری 2014 15:36

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) 2014 کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (کل) پیر13جنوری سے شروع ہوگا ۔ ٹینس کا میگا ایونٹ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں 13 جنوری سے شروع ہوگا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز ایونٹ میں سربیا کے نوویک جوکووچ جبکہ ویمنز سنگلز ایونٹ میں بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں مینزسنگلز، ویمنزسنگلز، مینز ڈبلز، ویمنزڈبلز، مکسڈ ڈبلز،بوائز سنگلز، گرلز سنگلز، بوائز ڈبلز، گرلز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ ویل چیئرز مقابلے بھی منعقد ہونگے۔ ٹورنامنٹ 26جنوری کو اختتام پذیر ہوگا -

متعلقہ عنوان :