وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کی مشترکہ فوجی پریڈ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چھٹی مرتبہ موخر کردی گئی ،مشترکہ فوجی پریڈ کو سیکورٹی وجوہات اور مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کی وجہ سے تعینات فوج کی وجہ سے موخر کیا گیا ، نجی ٹی وی

ہفتہ 11 جنوری 2014 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کی مشترکہ فوجی پریڈ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر چھٹی مرتبہ موخر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ فوجی پریڈ کو سیکورٹی وجوہات اور مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کی وجہ سے تعینات فوج کی وجہ سے موخر کردیا گیا ہے اس سے قبل 2008ء میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں آخری مرتبہ فوجی پریڈ ہوئی تھی اس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں ایک مرتبہ بھی فوجی پریڈ منعقد نہیں ہوسکی جسکی وجہ سیکورٹی خدشات ہی تھے ماضی میں یہ پریڈ مستقل بنیادوں پر ہونے والی تقریب تھی جسکے دوران فوج طاقت کا مظاہرہ کرتی تھی جبکہ پاکستانی ثقافت کو بھی فروغ ملتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہم نے سیکورٹی صورت حال اور فوجیوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں سے مشورہ لیا جنہوں نے ہمیں پریڈ نہ کرنے کی تجویز دی۔

متعلقہ عنوان :