راولپنڈی، سابق صدر پرویز مشرف سے صہبامشرف اور کلاء کی ملاقات ، سابق صدر پرویز مشرف ابھی سفر کرنے کے قابل نہیں، اسلئے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا ،ڈاکٹرکا مزید علاج کا مشورہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف ابھی سفر کرنے کے قابل نہیں، اسلئے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے اے ایف آئی سی ہسپتال میں ان سے ملاقات کی،مشرف کے وکیل بیرسٹر سیف نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کو فی الحال ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق پرویز مشرف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے تاہم ابھی وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور کسی بھی قسم کا سفر کرنے کے قابل نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق ہو سکتا ہے کہ مشرف کی اینجیوپلاسٹی کرنا پڑے ذرائع کے مطابق میجرجنرل عامرمجید کی سربراہی میں سات رکنی میڈیکل بورڈ نے پرویزمشرف کومزید علاج رکھنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا پرویزمشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے بھی ان سے ہسپتال میں ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :