بل گیٹس دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت قرار،اوباما دوسرے نمبر پرآگئے،پوپ فرانسس تیسرے،عمران خان بارہویں ، ایدھی کا فہرست میں 29واں نمبرہے،انتخاب انٹرنیٹ پر ووٹ کے ذریعے کیاگیا، سروے ایک مہینہ قبل کیا گیا ہوتا تو نیلسن منڈیلا سرِ فہرست رہتے،پوری دنیا کے 13ممالک کے14ہزارافراد نے حصہ لیا،تنظیم کا اعلان
ہفتہ 11 جنوری 2014 23:13
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) عالمی سطح پر زندہ پسندیدہ شخصیت میں کمپیوٹر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی وچیئرمین بل گیٹس دنیا بھر کے لیڈرز پر بازی لے گئے ، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کابارہواں ،جب کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا فہرست میں 29ویں نمبرہے،ہفتہ کو برطانوی اخبار کے لیے (YOU.GOV)کی جانب سے بین الا اقوامی سطح پر دنیا کی سب سے پسندیدہ زندہ شخصیت کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
اس سروے میں پوری دنیا کے 13 ممالک کے تقریبا 14,000 افراد نے حصہ لیا۔سروے کے بعد جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق بِل گیٹس 10.10 فیصد لے کر پہلے نمبر پر رہے۔بل گیٹس کو چین میں سب سے زیادہ ووٹ ملے،اس ووٹنگ میں حصہ لینے والے افراد نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بِل گیٹس کو منتخب کیا جنھیں 10.10 فیصد ووٹ ملے۔(جاری ہے)
امریکہ کے صدر براک اوباما 9.27 فیصد ووٹ لے کر دوسرے جب کہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹین 3.84 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
رومن کیتھولک عیسائیوں کے نئے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس 3.43 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔امریکہ میں پوپ فرانسس صدر اوباما سے دگنی تعداد میں ووٹ لے کر سب سے پسندیدہ شخصیت رہے۔بھارت کے معروف کرکٹر سچن ٹنڈوولکر 3.28 فیصد ووٹ حاصل کر کے پانچویں نمبر پرہیں،اسی طرح اس فہرست میں چین کے نائب صدر شی جنپنگ 2.86 فیصد ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔سروے کے مطابق بھارت کے سیاست دان نریندر مودی 2.55 فیصد ووٹ لے کر ساتویں، بھارت کے معروف اداکار امیتابھ بچن 2.01 فیصد ووٹوں کے ساتھ نویں نمبر پر آئے۔ سابق کرکٹر اور تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان 0.95 فیصد ووٹ لے کر بارہویں جب کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی 0.38 فیصد ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں 29 ویں نمبر پر رہے۔۔ سائنسدان سٹیفن ہاکنگ برطانیہ میں اول نمبر پر رہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ سروے ایک مہینے قبل کیا گیا ہوتا تو نیلسن منڈیلا اس فہرست میں سرِ فہرست رہتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.