کراچی، چوہدری اسلم کی شہادت،حملہ آوراورپک اپ کے مزید ٹکڑے مل گئے

ہفتہ 11 جنوری 2014 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء) چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق جائے وقوع سے خودکش حملہ آور اور پک اپ کے مزید ٹکڑے بھی ملے ہیں۔پولیس کے مطابق پی چوہدری اسلم پر خود کش حملہ کرنے والا نعیم اللہ واقعے سے 7دن قبل سے گھر سے غائب تھا اور تین دن قبل اس کا موبائل فون بھی بند ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق نعیم اللہ کا بھائی شفیع اللہ اورایک کزن زیرحراست ہیں۔ دورانِ تفتیش پتا چلا ہے کہ نعیم اللہ کے والد رفیع اللہ کا بنارس میں مدرسہ ہے۔ نعیم اللہ7دن قبل گھر سے غائب ہوگیا تھا جبکہ 3دن سے اس کا موبائل فون بھی بند تھا۔ 2011ء میں اس کا ایک اور بھائی پشاورمیں خودکش حملہ کرنے گیا تھا اورساتھی کے پکڑنے جانے پر خوفزدہ ہوکر بھاگ گیا تھا جس پر طالبان نے اسے قتل کردیا تھا۔ تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ہلاک ہونے والے نعیم اللہ کا ایک قریبی عزیز بھی خود کش حملہ کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :