Live Updates

تحریک انصاف لاہور کی ویمن ونگ کی صدر کا بیٹا ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل

ہفتہ 11 جنوری 2014 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2014ء) تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی صدر نیلم اشرف کے بیٹے کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق 25 سالہ نعمان اشرف اپنے کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر نشتر کالونی کے قریب رنگ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور رقم اور موبائل دینے کا مطالبہ کیا تاہم اس دوران نعمان کی ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل نہیں بلکہ خودکشی کا لگتا ہے کیونکہ نعمان کے قریب سے ایک پستول برآمد ہوئی ہے جس سے لگتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات