انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا قتل گمراہ کن ہے، صدر پاکستان
ہفتہ 11 جنوری 2014 17:07
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی اور انسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا قتل گمراہ کن ہے۔ علماء انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔ صدر ممنون حسین کے پہلے دورہ پشاور کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے ان کااستقبال کیا۔ گورنر ہاوس میں صدر ممنون حسین کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ علماء اور خطیب انسداد پولیو کیلئے عوام میں شعور اُجاگرکریں اور متحد اور منظم ہو کر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے جید علماء کے فتوؤں پرمشتمل پمفلٹ شائع کیے جائیں۔
(جاری ہے)
صدر مملکت نے انسداد پولیو کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے صدر مملکت کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ فاٹا میں پولیو کے انہتر کیسز سامنے آئے ہیں۔ انتہا پسندی کی وجہ سے فاٹا میں انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی ہے اور انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ کی وجہ سے کیسز میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے باون ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ٹیمیں بس اڈوں اور چیک پوسٹوں پر بھی تعینات کی گئی ہیں۔ پاک افغان سرحد پر بھی تین مقامات پر ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ نے پشاور میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاٹا میں ترقیاتی سر گرمیوں اور مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ اور وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.