پنجاب بھر میں559ٹریفک حادثات میں9افرادجاں بحق ،676زخمی ہو گئے

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 559ٹریفک حادثات میں9افراد ہلاک اور400شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ276افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں217ڈرائیورز ،15کم عمرڈرائیور،367مسافراور101پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ109ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت119متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد73حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہگوجرانوالہ 47حادثات میں54متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل685متاثر ہونے والوں میں سے553مرد اور132خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں97افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور433افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور155زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر438موٹر سائیکلز76آٹو رکشے70موٹر کاریں،34مسافر بس13ٹرک، اور63دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :