ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی ایجوکیشن ٹیم کو روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک آویرنس پر لیکچر جاری رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 11 جنوری 2014 17:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز نے شہریوں کے محفوظ سفر، جان و مال کے تحفوظ اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کا احساس بیدار کرنے کیلئے سٹی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز چوہدری محمد اظہر گجرنے روڈ سیفٹی اینڈٹریفک آویرنس کے حوالے سے ترتیب دیئے جانے والے پروگراموں اورلیکچرز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔

انہوں نے انچارج ایجوکیشن یونٹ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ایجوکیشن ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ سکول و کالجز کیلئے لیکچرز کا شیڈول جاری کیا جائے،ہر طبقہ ہائے فکر کیلئے علیحدہ علیحدہ لیکچرتشکیل دیئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایجوکیشن یونٹ کو تنبیہ کی کہ وہ تعلیمی اداروں کے علاوہ ویگنوں،بسوں،رکشوں کے ڈرائیورز سمیت پبلک مقامات،سرکاری وغیر سرکاری ادارو اں اورمختلف آرگنائزیشنز میں جا کر ٹریفک لیکچرز کا اہتمام کر یں۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کا احترام اور ان کی پاسداری کرنے کا احساس اجاگر کرنے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ اور منظم ٹریفک کا حصول ممکن ہوگا۔ انہوں نے ایجوکیشن سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک لیکچرزکے ذریعے شہریوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ ٹریفک قوانین شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہی بنائے جا تے ہیں اور ان پر عمل پیرا ہونے پرانہی کا فائدہ ہے۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیکرحادثات کوکم سے کم اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔