بلدیاتی امیدواروں کو 13جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائینگے

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:59

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے حلقہ بندیوں کوکالعد قرار دئیے جانے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذی کارروائی جاری ہے ،امیدوار آج (اتوار)کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔اگلے روز13 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے دو لاکھ سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ ریٹرننگ افسروں نے ان کی جانچ پڑتال کے دوران 16 ہزار 312 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے۔ 2ہزار 930 امیدوار وں نے اپنے کاغذات مسترد کئے جانے کو ایپلٹ اتھارٹیز میں چیلنج کیا تھا جن پر ہفتہ کے روز فیصلے سنائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :