امریکی میڈیا کا ہنگومیں خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہید اعتزاز حسن کو خراج عقیدت

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) امریکی میڈیا نے ہنگومیں خود کش حملہ آور کو روکنے والے شہید اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شخص کو اعتزاز پر فخر ہے ، شجاعت کیلئے پاکستان کے اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کرسچن سائینس مانٹرنے اپنی رپورٹ میں کہاکہ پاکستانی عوام کو فرقہ وارانہ فسادات اور اس کو روکنے میں حکومت کی بے عملی پر غصہ ہے اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس کی شجاعت کیلئے پاکستان کے اعلیٰ اعزازات سے نوازا جائے اور بعض نے اس موازنہ ملالہ یوسف زئی سے کیا ہے جسے سکول جانے کی پاداش میں طالبان نے تقریباً مار ہی دیا تھانیو یارک ٹائمز کے مطابق بمبار نے جس سکول کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اس میں کم از کم 1000 لڑکے پڑھتے ہیں اور جو ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں فرقہ وارانہ تشدد عام ہے اور جو نہ صرف طالبان جنگجوؤں کا بلکہ سنی انتہا پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے حملوں کا اکثر نشانہ بنتا رہا ہے اور واقعہ سے یہ حقیقت اجاگر ہوتی ہے کہ ملک میں استحکام بحال کرنے کی کوششوں کے باوجود حکومت فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے میں کتنی بے بس ہے۔

متعلقہ عنوان :