اسلم خان کی شجاعت اورشہادت نے انہیں امرکردیا،،وہ بجاطورپراعلیٰ ترین اعزاز کے مستحق ہیں‘ کامران مائیکل
ہفتہ 11 جنوری 2014 16:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ محمداسلم خان کی شجاعت اورشہادت نے انہیں امرکردیا ،محمداسلم خان شہید نے دہشت گردوں کیخلاف مزاحمت اوراستقامت کی تاریخ رقم کی ،وہ بجاطورپراعلیٰ ترین اعزاز کے مستحق ہیں،محمداسلم خان شہید نے استحکام پاکستان اورقیام امن کیلئے جان قربان کردی مگردہشت گردوں کے آگے سرنڈرنہیں کیا ،ہزاروں جانبازوں کی شہادتوں کے باوجودپاکستان کی عوام اورسکیورٹی فورسز کامورال ہائی ہے ،شدت پسند عناصربندوق اوربارود کے زورپر پاکستان اورپاکستانیوں کویرغمال نہیں بناسکتے،وفاقی حکومت پاکستان کوامن وآشتی اورتعمیروترقی کاگہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے اب تک ہم سے ہمارے کئی ہیروزکوچھین لیا مگروہ بحیثیت قوم ہماراحوصلہ پست کرنے میں ناکام رہے ۔(جاری ہے)
پاکستان کے غیورعوا م اپنے شہیدوں اورغازیوں کوفراموش نہیں کرتے،محمداسلم خان شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے محمداسلم خان شہید اور ہنگو کے طالبعلم اعتزازحسن شہید کی پذیرائی خوش آئنداورقابل قدر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگردہشت گردوں کے پاس خودکش حملے کیلئے لوگ ہیں توپاکستان کے پاس بھی محمداسلم خان شہید سے جانثاروں اورجانبازوں کی کمی نہیں ہے۔دہشت گردوں کے حملے سے اگرپاکستا ن کاایک جانبازآفیسر یااہلکارشہیدہوتا ہے تواس کی جگہ دس آفیسرزاوراہلکار فرض منصبی کی بجاآوری کیلئے سینہ تان کرکھڑے ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ملک کے آفیسرزاوراہلکاروں کے ساتھ ساتھ عوام بھی جذبہ شہادت سے سرشارہوں اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.