امریکہ پاکستان کی امدادمعطل نہیں کرے گا ،امریکی سفیر

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:38

امریکہ پاکستان کی امدادمعطل نہیں کرے گا ،امریکی سفیر

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی امدادمعطل نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ اولسن نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کی امداد روکنے کی کبھی بات نہیں کی انہوں نے کہاکہ امریکہ\' خیبر پختونخوا میں نیٹو کی رسد کی بندش کے جواب میں پاکستان کی امداد معطل نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیاں قابل تحسین ہیں

متعلقہ عنوان :