میٹروبس سروس پر اربوں روپے لگانے وا لے حکمرانوں کوعوامی مسائل کا اداراک نہیں،فیصل خان نیازی

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:25

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صوبائی حلقہ218کے ٹکٹ ہولڈر فیصل خان نیازی نے کہاکہ میٹروبس سروس پر اربوں روپے لگانے وا لے حکمرانوں کوعوامی مسائل کا اداراک ہی نہیں مہنگائی،بے روزگاری ،بجلی ،گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو جام اور گھریلوصار فین کو سنگین مسائل سے دوچار دکیا ہواہے جبکہ لاقانونیت اوربدامنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے قانون نافذ کرنیوالے خود محفوظ نہیں عام لوگوں کاکیا بنے گا؟؟ وہ گزشتہ روز کچاکھوہ کے نواح میں منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ اندرون ملک صورتحال انتہائی تشویش نا ک ہے مایوسی اوربے یقینی پھیل رہی ہے حکمران اپنی نااہلیوں ،ناکامیوں کو چھپانے کے لیے سارا ملبہ سابقہ حکمرانوں پرڈال کرعوام کو مزید دھو کہ نہیں دے سکتے بلدیاتی انتخابات کے حوالیسے عوام سے مذاق کیا جارہاہے انہوں نے ایس پی چوہدری محمداسلم کی شہادت پر انہیں زبرد ست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری محمداسلم پوری قوم کا فخر ہے انہوں نے حکومت کی طرف سے پی آئی اے اوردیگر اداروں کی نجکاری کی پالیسیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس سے بے روزگاری مزید بڑھے گی۔