افغان صدر کا تحریک طالبان پاکستان کے متعدد قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

ہفتہ 11 جنوری 2014 15:13

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) افغان صدر حامد کرزئی نے تحریک طالبان پاکستان کے سابقہ نائب امیر لطیف محسود اور کمانڈر غازی الطاف سمیت سب قائدین کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان قیدیوں میں 36افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے افغان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سال کے آخر میں دو قیدیوں کوفائنل لسٹ کے گئے تھے ان قیدیوں کے لئے افغان صدر نے چار رکنی کمیٹی بنائی تھی کمیٹی نے ستر قیدیوں کو بے گناہ قرار دینے کے بعد صدر نے ان قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں رہائی کے احکامات جاری ہونیوالوں میں تحریک طالبان پاکستان کے سابقہ نائب امیر حکیم اللہ محسود کے کزن اور سابقہ ڈپٹی کمانڈر عبدالطیف محسود اور غازی الطاف سمیت چھتیس افراد تحریک طالبان کے بتائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ان قیدیوں کے خلاف کسی قسم کے ثبوت نہیں ملے لہٰذا کو بلا جواز قید میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔