آزاد کشمیر گلگت بلتستان ، مری اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث موسم سرد ، مزید برف باری کا امکان

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:55

کوئٹہ /مظفر آباد /گلگت /سکردو /ایبٹ آباد/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) آزاد کشمیر گلگت بلتستان ، مری اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے باعث ہفتہ کو بھی موسم سرد رہا ، برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ،سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں ،اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہیمحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم گلگت بلتستان کشمیر اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 13ملی میٹر جبکہ کالام میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں مفی بارا ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسکردو منفی گیارہ، گوپس میں منفی آٹھ قلات میں منفی سات اور کوٹہ میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ایبٹ آباد، نتھیا گلی،ٹھنڈیانی سرکل بکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں شدید برف باری کے باعث بکوٹ نتھیا گلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگیا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر ناپڑابرف باری میں سڑک بند ہوجانے کے باعث درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں،برف صاف کرنے والی مشینری اور ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب رہی جس کے باعث کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں، سیاح بے یارومددگار سڑکوں پر خوار ہوتے رہے۔

برف باری کے باعث گلیات سرکل بکوٹ کی تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں۔ سڑک بند ہوجانے کے باعث درجنوں سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں، دن بھر ہونیوالی شدید برفباری کے باعث ایبٹ آباد، کوہ مری روڈ پر مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، برف صاف کرنے والی مشینری اور ٹریفک پولیس سڑکوں سے غائب رہی جس کے باعث کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں، سیاح بے یارومددگار سڑکوں پر خوار ہوتے رہے۔ سڑکیں بند ہونے سے مریضوں کو ہسپتال لے جانے، دفاتر پہنچنے اور دیگر امور کیلئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، عوام کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سرکل بکوٹ کی رابطہ سڑکیں جلد از جلد کھولی جائیں۔

متعلقہ عنوان :