نوجوانوں کی کردار سازی کا کوئی ادارہ نہیں، جمعیت نوجوانوں کی کریکٹر بلڈنگ کا کام کررہی ہے، عبدالرشید ترابی

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:54

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ ایک شجر سایہ دار ہے جس نے گونگوں کو بولنا سکھایا اور آج پاکستان اور آزاد کشمیر کی بیورکریسی میں لوہا منوانے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے تربیت یافتہ سابقین ہیں جن کی نیک نامی اسلامی جمعیت طلبہ کی تربیت سے ہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی متبادل ادارہ اور تنظیم نہیں جو کرکٹر بلڈنگ کا کام کرتی ہو،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جانے کا موقع ملا اور قومی وفود اور بادشاہوں اور بڑی بڑی یونیورسٹوں کے سیمینارز سے خطاب کرنے کا موقع ملا مگر جو اعتماد جمعیت نے ہمیں دیا زندگی کے کسی بھی شعبہ میں مایوسی نہیں ہوئی،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ اور اپوزیشن کا کردار جمعیت ادا کرتی تھی،آزاد کشمیر میں جمعیت جماعت اسلامی کی ماں کی حیثیت رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امت مسلمہ کا مستقبل ہے،اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی ہمیشہ حفاظت کی،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا،پاکستان میں ایک سروے کروایا گیا جس میں 85فیصد شریعت اور خلافت کا نظام چاہتے ہیں،یہ تحریک اسلامی کی بہت بڑی کامیابی ہے،دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا واشنگٹن میں وال سٹریٹ میں 3سال سے اس کیخلاف احتجاج جاری ہے اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی معاشرے کو کامیابی کی طرف گامزن کر سکتا ہے،کشمیر کی آزادی تشنہ دیوار ہے اگر پاکستان میں جماعت اسلامی ایک مضبوط قوت ہوتی تو کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا،دنیا بھر کی تمام طاغوتی قوتیں اس کے خلاف منظم ہو کر کام کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب کے چاہنے والے نظام کی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے میں عادلانہ اور منصفانہ نظام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے آزاد کشمیر میں تبدیلی کے بہت امکانات ہیں یہاں جنگ و جدل اور فرقہ وارانہ فضا نہیں ہے،یہاں کے لوگ سیاسی شعور رکھتے ہیں،لٹریسی ریٹ بھی اچھا ہے ہمیں مل کر اس جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل وقاص انجم جعفری نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیں شعوری طور پر بیدار کیا،ایثار قربانی اور استقامت کے ساتھ اپنے کام میں مگن یہ جمعیت کا خاصہ ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کا خود کار نظام ہی ایک بہت بڑا معجزہ ہے،جمعیت کے اجتماع عام میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے اساتذہ کرام اور دانشور یہ دیکھ کر حیران ہو گے کہ طلبہ نے ایک اتنا بڑا اجتماع منعقد کیا وہ بھی کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر،انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ آج بھی اپنی اولا کی تربیت کیلئے جمعیت کے علاوہ کوئی ادارہ نہیں ہم نے جو کچھ بھی سیکھا وہ سب جمعیت سے سیکھااب عملی زندگی میں ہمیں اپنی طاقت کو منوانا ہو گا اور تحریک اسلامی کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا کہ جمعیت نوجوانوں کی ایک منظم تنظیم ہے جس نے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی،زندگی کے ہر شعبے میں کامیاب کردار کے مالک افراد نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا،اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداراوں کی سالار اعلیٰ کے طور پر کام کرتی رہی جس سے آج معاشرے میں اسلامی اقدار پر مبنی افراد موجود ہیں جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں نظریہ پاکستان کے محافظوں کوتختہ دار پر لٹکایا جا رہا ہے مگر افسوس کہ ہمارے وزیر اعظم اور فوج کی جانب سے خاموشی مجرمانہ کردار ہے،تحریک آزاد ی کشمیر میں جمعیت کے نوجوانوں نے اپنا گرم گرم لہو پیش کر کے تحریک کو ایک نیا رخ دیا،آج ہمارے ملک میں قیادت نہ ہونے کی وجہ سے تباہی ،بے روزگاری اور کرپشن اور بدامنی کا طوفان امڈ آیا ہے،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور صد ر حلقہ احباب جمعیت آزاد کشمیر خرم فاروق نے کہا کہ جمعیت ایک عظیم درسگا ہ ہے جس سے لاکھوں نوجوان تربیت حاصل کر کے عملی میدان میں کردار ادا کر رہے ہیں،آج اگر ہم معاشرے میں کوئی رول ادا کر رہے ہیں یہ جمعیت کی بدولت ہے،ناظم کشمیر نزاکت علی خان نے کہا کہ جمعیت عصر حاضر کے تما م تقاضوں کے مطابق جدوجہد کر رہی ہے ،اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف برسرپیکار ہے،اور اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی،کنونشن سے سید سلیم گردیزی،عارف بہار،بشارت مغل،ارشد عباسی،قاضی شاہد حمید انعام الحق مسعودی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :