چیچہ وطنی ، بے قابو جیپ کی مکان کو ٹکر ،خاتون اور بیٹی شدید زخمی ہوگئی

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:09

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) بے قابو جیپ کی مکان کو ٹکر سے خاتون اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق جیپ میں سوار نوجوان بلاک نمبر13 سے گزرتے وقت آپس میں مستیاں کررہے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابوہو گئی اور ڈیڑھ فٹ اونچے تھڑے سے اچھلتی ہوئی مقامی رہائشی حاجی عادل محمود کے مکان کی بیرونی دیوار سے جاٹکرائی جس سے کھڑکی اور دیوار ٹوٹ گئی اور اندر پلنگ پر سوئی ہوئی اسکی بیوی پروین بی بی اور15سالہ بیٹی اقرا عادل اینٹیں لگنے سے شدید زخمی ہوگئیں،پروین بی بی کوتحصیل ہسپتال سے طبی امداد کے بعد ہیڈ انجری کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا ،جیپ میں سوار نوجوان فرار ہوگئے،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :