اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایرل شیرون کی حالت مزید بگڑ گئی

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:45

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایرل شیرون کی حالت مزید بگڑ گئی ۔ وہ گزشتہ آٹھ برسوں سے کومے کی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ایرل شیرون کی تقریبا دو ہفتے قبل اس وقت زیادہ خراب ہو گئی جب ان کے گردوں اور بعض دیگر اہم اعضاء نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ان کے معالجین نے بھی عملاً ان کی زندگی سے مایوسی کے اشارے دے دئیے ہیں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ایرل شیرون کو جنہیں آٹھ برس پہلے برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد سے وہ کومے کی حالت میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :