ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات ، عبوری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے متنازع امور کے حل پر اتفاق

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:44

جنیوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ایران اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کے دور ان فریقین نے عبوری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے متنازع امور کے حل پر اتفاق کیا ہے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق عبوری ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی عملی تفصیلات پر بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک متنازع امور کے حل پر متفق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

معاہدے کی توثیق اور مشاورت کے لیے فریقین اپنے اپنے دارالحکومت سے رابطہ کریں گے جس کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر سیکی نے کہا کہ ایران سے مذاکرات پر پیش رفت ہوئی ہے ، تاہم اس حوالے سے معاہدہ طے پانے کی خبریں غلط ہیں۔

متعلقہ عنوان :