امریکی نوجوانوں نے مسلسل 87 گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) امریکی نوجوانوں نے مسلسل 87 گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیامیڈیا رپورٹ کے مطابق لاس ویگس کے کنونشن سینٹر میں یہ نوجوان انوکھا ریکارڈ قائم کرنے کیلئے بیٹھے ، پانی کی بوتلیں ، تولیے اور کھانے پینے کی ڈھیروں اشیا ء سے لیس یہ نوجوان مسلسل ساڑھے تین روز تک ساٹھ انچ کی اسکرین پر ٹی وی دیکھتے رہے ۔

(جاری ہے)

ان نوجوانوں کو دیکھنے کیلئے کنونشن سینٹر میں درجنوں افراد جمع ہو گئے ۔ کرس لولین ،ڈین جورڈن ، اور اسپنسر لیرسن نے ستاسی گھنٹے تک مسلسل ٹی وی دیکھ کر لاس ویگس کا ہی چھیاسی گھنٹے سینتس منٹ کا سابق ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ جاری کردیا تاہم پانچ ہزار ڈالر ، ٹی وی سیٹ ، گیمنگ چیئر ، سونوز سسٹم اور آئی پیڈ کے ساتھ ایک سال تک مفت انٹرنیٹ بھی مل گیا ۔

متعلقہ عنوان :