ترک حکومت کا عدلیہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ مْرتب کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:44

استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ترک وزیر خارجہ داوٴد اوغلو نے کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ مْرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ داوٴد اوغلو نے کہا کہ حکومتی فیصلے کو غلط رنگ میں نہ لیا جائے اس منصوبے کا مقصد عدلیہ اور انتظامیہ کے تعلقات میں توازن قائم کرنا ہے تاکہ حکومت کے کام میں رکاوٹ نہ آئے۔

ترک حکومت نے گزشتہ ہفتے قانون میں مجوزہ ترامیم جاری کیں جن کے مطابق حکومت کو ججوں کی تقرری پر زیادہ اختیار مل جائیگا۔ وزیراعظم طیب اردگان کی کابینہ کے تین وزرا کے بدعنوانی اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد وہ حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے سیکڑوں پولیس افسروں کو برخاست کر دیا تھا۔