سہ ملکی قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چمپئن، پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی
ہفتہ 11 جنوری 2014 12:39
دو حہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سہ ملکی قطر انٹرنیشنل ویمن کرکٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ چمپئن شپ 24 جنوری تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ انتظامیہ کے مطابق چمپئن شپ میں پاکستان، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزما ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 13جنوری کو پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔
14جنوری کو آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ ہوگا۔15جنوری کو جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ کھیلا جائیگا۔17جنوری کو ون ڈے ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ تینوں ملکوں کے مابین ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز 19جنوری کو ہوگا۔(جاری ہے)
پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19جنوری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔
19جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ 20جنوری کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا میچ کھیلا جائیگا۔ 20جنوری کو ہی پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 22 جنوری کو جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ 22 جنوری کو ہی جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔ 24 جنوری کو ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
علیم ڈار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
-
شاہین آفریدی کو غلط طریقے سے کپتان کے عہدے سے ہٹایا گیا : رمیز راجہ
-
قومی ٹیم میں کم بیک ایسا لگ رہا ہے جیسے میرا ڈیبیو ہو: محمد عامر
-
پنڈی سٹیڈیم میں بارش، بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سوال اٹھا دیا
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.