اسٹیورٹ آسٹریلیا کیخلاف دو ون ڈے میچزمیں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرینگے

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:39

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انگلش سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں براڈ کی جدو جہد کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں آرام کا موقع دیا ہے تاکہ وہ سیریز کے بقیہ میچوں میں تازہ دم ہو کر ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔

براڈ اور جیمز اینڈرسن کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسٹیون فن انگلینڈ ٹیم کے بولنگ اٹیک کی قیادت کریں گے۔اسٹیون کے ہمراہ بوائڈ رینکن، ٹم بریسنن، کرس جورڈن اور کرس ووکس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اور کیون پیٹرسن آرام کی غرض سے کینگروز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :