ڈاکار ریلی کے دوران حادثات میں موٹرسائیکلسٹ اور 2 تماشائی ہلاک

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:38

برسلز(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) بیلجیئم میں ڈاکار ریلی کے دوران حادثات میں موٹرسائیکلسٹ اور 2 تماشائی ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے موٹر سائیکلسٹ ایرک پلانٹے ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ مکمل نہ کرپائے اور روٹ کے ایک مقام سے ان کی لاش مل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک اور حادثے میں 19 سالہ صحافی اورموٹر اسپورٹس کے 51 سالہ شیدائی کی کار ڈاکار ریلی کے روٹ پر ایک ناہموار مقام پر الٹ گئی حادثے میں دونوں موقع پر ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب کاروں کی کیٹگری کے چھٹے راؤنڈ میں اسپین کے نانی روما کو سبقت حاصل ہے ان ہی کے ہم وطن مارک کوما نے موٹرسائیکل کیٹگری کے چھٹے راونڈ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :