لاہور بار کے انتخابات، پولنگ کا عمل جاری

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:16

لاہور …لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حامد خان گروپ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔لاہور بار کے انتخابات کے لئے پولنگ ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

اس وقت سیشن کورٹ میں خاصی گہما گہمی ہے۔ امیدوار اور ان کے حامی خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔ لاہور بار کی بارہ سیٹوں کے لئے 21 امیدوار میدان میں ہیں، صدارت کے لئے جی اے خان اور چودھری اشتیاق مدمقابل ہیں۔ پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کے باعث اس کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا کر شام چھ بجے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :