گیس بحران شدید، عوام پریشان،منتخب نمائندے غائب
ہفتہ 11 جنوری 2014 12:07
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ لاہور کی زیادہ تر آبادیوں میں پچھلے دس روز سے گیس بالکل نہیں آئی۔ عوام حکومت کو کوستے نظر آتے ہیں۔لاہور میں گیس کا بحران قابو سے باہر سردیوں کے آغاز میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا۔ پھر 22 دسمبر کا سورج نکلا۔ لوگ حسب معمول اٹھے، خواتین ناشتہ بنانے پہنچیں۔ لیکن یہ کیا چولہوں میں تو گیس ہی نہ تھی۔ گیزر دیکھے تو وہ بھی بند۔ نا کھانے کو روٹی نہ نہانے کیلئے پانی۔وہ دن اور آج کا دن۔ گیس ایسے غائب ہوئی جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ کچھ تو لکڑیاں جلا کر گزارہ کرنے لگے، تو بعض مہنگی ایل پی جی لانے پر مجبور ہوئے۔
(جاری ہے)
دھرمپورہ ، ہربنس پورہ ، گارڈن ٹاون ، ماڈل ٹاون ، علامہ اقبال ٹاون ، بند روڈ ، گلشن راوی ، سمن آباد، اچھرہ اور شادمان میں حالات کچھ زیادہ ہی برے ہیں۔
کچھ دیر کے لئے انتہائی ہلکی گیس جھلک دکھلاتی ہے، پھر غائب ۔ اتنے میں کھانا تو دور کی بات۔ چائے بنانا بھی ممکن نہیں۔منتخب نمائندے خاموش تماشائی بن گئے۔ کوئی بھی اپنے علاقے میں دکھائی نہیں دیتا۔سوئی ناردرن حکام سے پوچھیں تو ان کا ایک ہی جواب ہے، گیس اور ہیٹر کا استعمال بڑھ گیا، دو ماہ ایسے ہی گزارنے پڑیں گے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.