چودھری اسلم کی شہادت،ایم کیو ایم کا ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کا مطالبہ

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:07

چودھری اسلم کی شہادت،ایم کیو ایم کا ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے،چوہدری اسلم اور ان ساتھ شہید ہونے والے اہلکاروں کے بیٹوں کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جن پولیس افسران کی تنزلی کی گئی تھی انہیں فی الفور انکے عہدوں پر بحال کیا جائے اور ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کے بے پناہ قربانیوں اور چوہدری اسلم کی بیوہ کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے شہید کے دونوں بیٹوں کو محکمہ پولیس میں پیشگی ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے۔

چوہدری اسلم شہید کے گن مین اور ڈرائیور کے لواحقین کو 20،20 لاکھ کے بجائے50،50 لاکھ روپے ادا کئے جائیں اور ان کے گھر میں سے بھی کسی ایک فرد کو پولیس میں ملازمت دی جائے،چوہدری اسلم کی شہادت کی تحقیقات کے لئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :