کراچی، سی این جی کی ہڑتال اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث عوام کو شدید مشکلات

ہفتہ 11 جنوری 2014 11:54

کراچی،  سی این جی کی ہڑتال اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث عوام کو شدید ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) ایک طرف تو سی این جی ایسوسی ایشن کی ہڑتال نے کراچی کے باسیوں کے لئے مشکلات پیدا کر دیں ہیں جبکہ دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے اور ڈبل سواری پر پابندی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی کے حوالے سے وعدہ خلافی پر سی این جی ایسوسی ایشن نے آج سے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی سی این جی ایسوسی ایشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے گاڑیاں سڑکوں پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے، ٹرانسپورٹ نہ ہونے وجہ سے اسکول اور دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلا ت کا سامنا ہے جبکہ ٹیکسی اور رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے منہ مانگے داموں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

رہی سہی کسرموٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 5روزتک پابندی نے پوری کر دی۔

متعلقہ عنوان :