Live Updates

عمران خان جنرل پرویز مشرف کی نرسری میں تھے، پرویز رشید

جمعہ 10 جنوری 2014 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت جنرل پرویز مشرف کی نرسری میں تھے جب انھوں نے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بات عمران خان کے اس بیان پر کہی جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ پہلے سیاست دان ہیں جو فوج کی نرسری میں نہیں پلے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان، چودھری برادران اور طاہر القادری کے کندھوں پر کون سا نیا پاکستان بنانا چاہ رہے ہیں ‘عمران خان کی سول نا فرمانی اور ہنڈی کی خواہش کو عوام مسترد کرچکے ہیں انھیں خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس پر ناز ہے تو ارباب شہزاد کی چارج شیٹ پڑھ لیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات