کراچی ،سیکورٹی کے خصوصی انتظامات میں چپ تعزیے کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا

جمعہ 10 جنوری 2014 18:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) کراچی میں چپ تعزیے کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ نور باغ موسیٰ لین پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈسے صدر اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیان ایرانیاں کھاراد ر پر پہنچا اور پھر وہاں سے امام بارگاہ نور باغ موسیٰ لین پر پہنچ کر مجلس کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔

اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو کینٹینرز، بسوں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل کردیا گیا تھا، جلوس کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کے 4 ہزار 888 اہلکاروں کے علاوہ رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ جلوس کے اختتام کے پذیر ہونے کے بعد ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :